وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت اقلیتوں کی سماجی، اقتصادی ، تعلیمی ترقی ان کی خوشحالی اور ان کے تحفظ کے لئے تیز رفتار کام کررہی ہے اور اقلیتوں کی بہبود سے متعلق اسکیموں کے نفاذ کو پورے ملک میں یقینی بنانے کے لئے تیز رفتار کام کررہی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس
میں اپنی سالانہ کارکردگی کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی بہبود کی اسکیموں کی افادیت سے مستحقین کو واقف کرانے اور ان کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے انہوں نے بذات خود کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک کی 19 ریاستوں کا دورہ کرکے اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔
انہوں نے دعوی کیا مودی حکومت نے اقلیتی بہبود کے پروگراموں پر اب تک اربوں روپے خرچ کئے ہیں